0
Thursday 30 May 2019 20:50

بنوں، 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

بنوں، 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے جہاں 18 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس بنوں کی بائزن خیل یونین کونسل میں سامنے آیا ہے، جس کے ساتھ بنوں سے اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ بچے میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کی ہے۔ واضح رہے کہ اس کے ساتھ ہی رواں برس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے قبائلی ضلعع شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسمعیل خان میں پولیو کے دو الگ الگ کیسز کی تصدیق کی گئی تھی۔ اسی طرح 16 مئی کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے زیرکی کلے میں بھی ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 797118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش