0
Friday 31 May 2019 10:09

پیپلز پارٹی کو غرق کرنیکا سوچنے والے منوں مٹی تلے سو گئے، وقار مہدی

پیپلز پارٹی کو غرق کرنیکا سوچنے والے منوں مٹی تلے سو گئے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا جانے والا رویہ نیا نہیں ہے، ہمارے ساتھ حکومت وقت سمیت تمام اداروں کا رویہ تاریخ میں ایک سیاہ باب کی طرح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع غربی کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وقار مہدی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سند یافتہ چور علیم خان جب نیب کورٹ پیش ہوتے ہیں، تو نیب اور سکیورٹی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوتے ہیں، اس کے برعکس جب اس ملک کا محبوب اور نوجوان لیڈر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نیب حاضری پر جاتے ہیں، تو کارکنان پر لاٹھی، شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے حاکموں نے بھی یہی سوچ کر پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے، مگر آج پیپلز پارٹی کو غرق کرنے کا سوچنے منوں مٹی تلے سو گئے۔
خبر کا کوڈ : 797139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش