QR CodeQR Code

چائنا ریلوے کمپنی نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں دلچسپی ظاہر کردی

30 May 2019 23:58

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ سے چائنا ریلوے کمپنی اور نورینکو انٹرپرائزز کے وفد نے سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی سرکولر ریلوے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت سے چائنا ریلوے کمپنی نے رابطہ کرکے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ سے چائنا ریلوے کمپنی اور نورینکو انٹرپرائزز کے وفد نے سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مسٹر وانگ ینلن، گوئا، کیئی یونگ، زہانگ یونگ ڈائریکٹر نورینکو انٹر نیشنل پاکستان سمیت دیگر شریک تھے، ملاقات میں کراچی سرکولر ریلوے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اویس قادر شاہ نے کہا کہ چائنا ریلوے کمپنی کے سی آر منصوبہ مکمل کرنے میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ دینے کو تیار ہے، جس پر چائنا کمپنی کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے، دیگر کمپنیاں بھی رابطے میں ہیں۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ وفاقی وزارت ریلوے کراچی سرکلر ریلوے مکمل کرکے دے گی یا نہیں، ہمیں جواب ابھی تک نہیں ملا ہے، سندھ حکومت کراچی کے عوام کو ایک اچھی سفری سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے، کے سی آر بننے سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ تقریباً حل ہو جائے گا۔ اویس قادر شاہ نے شیخ رشید سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صاحب سندھ حکومت کے نمائندے سے ملنے کو بھی تیار نہیں، وہ نہیں چاہتے کہ کے سی آر مکمل ہو، سندھ حکومت بھت جلد کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 797140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797140/چائنا-ریلوے-کمپنی-نے-کراچی-سرکلر-منصوبے-میں-دلچسپی-ظاہر-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org