0
Friday 31 May 2019 00:17

امریکہ تجارتی جنگ کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنا چاہتا ہے، چینی نائب سفیر

امریکہ تجارتی جنگ کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنا چاہتا ہے، چینی نائب سفیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چین کے نائب سفیر لی جیان کا کہنا ہے کہ 2018ء سے امریکہ نے یکطرفہ تجارتی جنگ شروع کی ہوئی ہے، جس کا مقصد چین کی اقتصادی ترقی کی راہ روکنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے نا قابل قبول مراعات کے لیے دباؤ ڈالا ہے اور چین کے خلاف ٹیکنالوجی کی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ اسلام آباد میں گفتتگو کرتے ہوئے لی جیان نے بتایا کہ چین کوئی نامناسب دباؤ قبول نہیں کرے گا، تجارتی جنگ نہیں چاہتے لیکن اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے کسی قسم کے بین الااقوامی معاہدے نہیں توڑے، دوسری کی قیمت پر سب سے پہلے امریکہ کی سوچ ترک کی جائے۔ چینی نائب سفیر نے کہا کہ امریکہ نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر اپنے اتحادیوں پر بھی تجارتی پابندیاں لگائی ہیں، چین اپنے قانون کے مطابق مفادات کا دفاع کر رہا ہے۔ چینی نائب صدر کے دورے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ پاکستان بہت کامیاب رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 797145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش