QR CodeQR Code

دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ اچھا نہیں، مجھے بھی ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے!

امریکی صدر ٹرمپ کا بنجمن نیتن یاہو کی اپنی کابینہ کی تشکیل میں ناکامی پر افسوس کا اظہار

31 May 2019 00:09

اسرائیل میں بنجمن نیتن یاہو کی اپنی کابینہ کی تشکیل میں ناکامی اور اسرائیل میں دوبارہ الیکشن کے فیصلے پر امریکی صدر ٹرمپ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے البتہ شاید میں معزول نہ کیا جاؤں۔


اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ مجھے معزول نہیں کیا جائے گا کیونکہ میرا کوئی جرم نہیں بلکہ میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی الیکشن میں روس کی مداخلت کے نتیجے میں اپنے منتخب کئے جانے کے الزام کے جواب میں کہا کہ روس نے میری کوئی مدد نہیں کی بلکہ میں نے خود اپنی مدد کی ہے۔ امریکی صدر نے بنجمن نیتین یاہو کی اپنی کابینہ کو تشکیل دینے میں ناکامی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا ہے قابل افسوس ہے کیونکہ بنجمن نیتن یاہو ایک ممتاز شخص ہے جبکہ دوبارہ انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کوئی اچھا کام نہیں۔


خبر کا کوڈ: 797146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797146/امریکی-صدر-ٹرمپ-کا-بنجمن-نیتن-یاہو-کی-اپنی-کابینہ-تشکیل-میں-ناکامی-پر-افسوس-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org