QR CodeQR Code

کراچی، 19 سال بعد آئی ایس او اور شیعہ علماء کونسل کا مشترکہ القدس ریلی نکالنے کا اعلان

31 May 2019 00:57

آئی ایس او کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناظر عباس تقوی نے تمام علماء کرام، ذمہ داران اور تنظیمی کارکنان سے گزارش کی ہے کہ یوم القدس کی عظیم الشان ریلی میں بھرپور شرکت کریں، تاکہ ہم بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان سے اٹھنے والی بھرپور اور موثر آواز بن سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں 19 سال بعد آئی ایس او اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے مشترکہ القدس ریلی نکالی جائے گی۔ یہ اعلان امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان مولانا عقیل موسیٰ اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ کامران حیدر عابدی، حسنین مہدی، محمد عباس، مسلم رضا اور ریحان عابدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں رہنماوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال جمعۃ الودع کو امام خمینی (رہ) کے فرمان پر یوم القدس  عظیم الشان انداز سے منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنا اور آزادی بیت المقدس کے لئے ہر دم کوشش کرتے رہنا ہے، آج کی اس مشترکہ پریس کانفرنس کا مقصد امام خمینی (رہ) کے فرمان پر بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام سے اظہار  یکجہتی کرنے کے لئے اپنی آواز میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ایک اہم اعلان بھی شامل ہے۔

رہنماوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں امام خمینی (رہ) کے فرمان پر بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے ریلیاں، سیمینار اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس سلسلے میں مرکزی تحریک آزادی القدس ریلی کراچی میں نکالی جاتی ہے، مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی موجودہ صورتحال جہاں امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کے لئے پنجہ آزمائی کررہے ہیں، لہذا شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن نے 31 مئی 2019ء بمطابق 25 رمضان المبارک بروز جمعۃ الوداع سی بریز تا تبت سینٹر تحریک آزادی القدس کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے اور تمام علماء کرام، ذمہ داران اور کارکنان سے گزارش کی ہے کہ اس عظیم الشان ریلی میں بھرپور شرکت کریں، تاکہ ہم بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان سے اٹھنے والی بھرپور اور موثر آواز بن سکیں۔


خبر کا کوڈ: 797149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797149/کراچی-19-سال-بعد-ا-ئی-ایس-او-اور-شیعہ-علماء-کونسل-کا-مشترکہ-القدس-ریلی-نکالنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org