0
Friday 31 May 2019 06:11

آج جمعتہ الوداع و یوم القدس عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

آج جمعتہ الوداع و یوم القدس عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج جمعتہ الوداع و یوم القدس عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اس حوالے سے مساجد میں اجتماعات ہونگے جس میں ملک کی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی، دہشتگردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے القدس ریلیاں بھی نکالی جائیں گی، جس میں سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکن شریک ہوکر فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع اور یوم القدس منایا جائے گا۔

جمعتہ الوداع کے اجتماعات مساجد کے علاوہ عیدگاہوں، کھلے میدانوں اور پارکوں میں بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ حساس علاقوں کی مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات ہوگی۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قبضے کے خلاف اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے نماز جمعہ کے بعد ریلیاں نکالی جائیں گی، جن میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 797153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش