0
Friday 31 May 2019 13:28

کابل میں دھماکا، 4 افراد ہلاک

کابل میں دھماکا، 4 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے پل چرخی روڈ کے قریب قلعہ وزیر کےعلاقے میں ہوا جہاں موجود ایک کار میں بم نصب کیا گیا تھا۔ افغان حکام نے بتایا ہے کہ کار بم دھماکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کار میں نصب بم سے امریکی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام نے دھماکے میں 4 شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، امریکی فورسز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ان کے 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ افغان طالبان نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 797202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش