QR CodeQR Code

امریکہ کا ایرانی تیل کے خریداروں کیلئے محدود استثنیٰ کا اعلان

31 May 2019 13:11

ایران کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے اعلان کیا ہے کہ خریدار ممالک امریکہ کی طرف سے معین کردہ مقدار تک ایران سے تیل خرید سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ایران کے لئے خصوصی ایلچی برائن ہک نے امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جورنل" کے ساتھ گفتگو کے دوران ایرانی تیل کے خریداروں کے لئے محدود استثنیٰ کا اعلان کیا ہے۔ برائن ہک کا کہنا تھا کہ وہ خریدار ممالک جن کی ایرانی تیل کی خریداری امریکہ کی طرف سے معین کردہ مقدار سے کم ہے، ایران سے مزید تیل خرید سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ نے گذشتہ سال نومبر میں ایرانی تیل خریدنے والے دنیا کے چھ بڑے ممالک کو ایران سے تیل کی خریداری پر عائد اپنی یکطرفہ پابندیوں میں استثنیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، جبکہ اس استثنیٰ کی مہلت کے ختم ہونے سے کچھ قبل ہی امریکہ نے یہ اعلان بھی کر دیا تھا کہ وہ استثنیٰ کی مدت میں مزید توسیع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ امریکی حکام نے اپنے اس اعلان کا مقصد ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچانا قرار دیا تھا جبکہ امریکہ کی وینزویلا اور ایران کے تیل پر عائد یکطرفہ پابندیوں پر عملدرآمد کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تاحال 20 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 797203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797203/امریکہ-کا-ایرانی-تیل-کے-خریداروں-کیلئے-محدود-استثنی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org