0
Friday 31 May 2019 17:49

حریت مسئلہ کشمیر حل کرنیکی ہر کوشش کی حمایت کریگی، میرواعظ عمر فاروق

حریت مسئلہ کشمیر حل کرنیکی ہر کوشش کی حمایت کریگی، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ حریت ہر اُس کوشش کی حمایت کرے گی جس کا مقصد مسئلہ کشمیر کا حل ہوگا۔ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں ماہ رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر اپنے خطاب میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ حریت مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ہر اُس کوشش کی حمایت کرے گی جس کا مقصد اس مسئلے کا عوام کی خواشہات کے مطابق حل ہو۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کو چاہیئے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی اُس پیشکش کو سنجیدگی سے لے جس میں اُنہوں نے سبھی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی بات کہی ہے۔ میرواعظ عمر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو اب اپنے ملک کے لوگوں نے بہت ہی مضبوط منڈیٹ فراہم کیا ہے اس لئے اُنہیں چاہیئے کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے فیصلہ کن اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے حل میں یک آواز اور متحد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش