0
Friday 31 May 2019 22:58

پشاور، تاجر اتحاد کی ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے ریلی

پشاور، تاجر اتحاد کی ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے ریلی
اسلام ٹائمز۔ تاجر اتحاد پشاور کے زیر اہتمام ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں تختو جماعت صدر سے سٹیڈیم چوک تک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمن، صدر روڈ بازار کے صدر محمد شوکت، حاجی آمین حسین، ظفر منہاس اور نثار خلیل کر رہے تھے، جبکہ اے ایس پی حیدرخان، ایس ایچ او تھانہ غربی دوست محمد اور ایس ایچ او تھانہ گلبرگ نعمان خان نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی شرکاء کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کیونکہ یہ عمل ایک لعنت ہے، جس سے ہرسال بے گناہ افراد اموات کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، لیکن اس کے باوجود بعض لوگ عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرتے ہیں، جو کسی انسان کیلئے خطرے کا باعث بنتی ہے۔ حکومت ہوائی فائرنگ کو روکنے اور اس میں ملوث افراد کے لئے سخت سزائیں مقرر کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ ریلی شرکاء نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں حکومت اور پولیس سے بھرپور تعاون کرے اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
خبر کا کوڈ : 797311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش