QR CodeQR Code

قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے، یعقوب شہباز

31 May 2019 23:08

ایک بیان میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ دنیا بھر میں القدس ریلیاں درحقیقت مقاومت کی علامت ہیں، اس سے دنیا بھر میں شعور پیدا ہورہا ہے اور ہر سال اس میں اضافہ ہورہا ہے، امام خمینی نے بتایا تھا کہ بیت المقدس کی آزادی مقاومت اور مزاحمت کے بغیر ناممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی رہنماء محمد یعقوب شہباز نے یوم القدس کی مناسبت سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے، عالم اسلام کو اپنے مقدسات کی حٖفاظت کو مقدم رکھنا چاہیئے، اس وقت عالم اسلام استعماری قوتوں کے نشانے پر ہے ،یہود و نصاری کے مفادات اور اہداف مشترک ہیں، تاریخ کے اس نازک دور میں مسلمان حکمرانوں کو اعلیٰ بصیرت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے لیکن مسلمان ممالک اسرائیل کے اس جارحانہ طرز عمل کے خلاف کسی غیر معمولی ردعمل کا اظہار کرنے کے بجائے اس کے ساتھ کاروباری رابطے استوار کر نے میں مصروف ہیں جو نا صرف اخلاقی تنزلی بلکہ حکم ربانی سے بھی صریحا انحراف ہے۔

یعقوب شہباز نے کہا کہ ہم فلسطین کی اسلامی شناخت کو ختم نہیں ہونے دیں گے، یہ اسلامی رہے گا، عالمی استعمار اور صہیونی قوتیں بیت المقدس کو یہودی بنانا چاہتی ہیں، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، دنیا بھر میں القدس ریلیاں درحقیقت مقاومت کی علامت ہیں، اس سے دنیا بھر میں شعور پیدا ہورہا ہے اور ہر سال اس میں اضافہ ہورہا ہے، امام خمینی نے بتایا تھا کہ بیت المقدس کی آزادی مقاومت اور مزاحمت کے بغیر ناممکن ہے، اسرائیل کسی صورت مزاکرات سے فلسطین اور بیت المقدس سے دست بردار نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 797313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797313/قبلہ-اول-پر-اسرائیل-کا-غاصبانہ-قبضہ-امت-مسلمہ-کی-قوت-ایمانی-کاری-ضرب-ہے-یعقوب-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org