0
Friday 31 May 2019 23:22

کسی بھی طاغوتی طاقت کو بیت المقدس پر شب خون نہیں مارنے دیں گے، متحدہ علماء محاذ

کسی بھی طاغوتی طاقت کو بیت المقدس پر شب خون نہیں مارنے دیں گے، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی اپیل پر جمعۃ الوداع کو یوم القدس جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 313 سے زائد علماء مشائخ نے شہر کی مختلف مساجد میں اجتماعات جمعہ میں قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی، صیہونی خونی قبضہ اور فلسطینی مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرائیں، ہزاروں نمازیوں نے بلند آواز میں ہاتھ اٹھا کر فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار اور اسرائیل، امریکہ، بھارت مردہ باد، پاک فوج زندہ باد اور پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الاللہ کے پرجوش نعرے لگائے اور سرکاری سطح پر القدس نہ منانے کی مذمت کی۔ علماء نے کہا کہ بیت المقدس و فلسطین کے خلاف کسی عالمی استعماری سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، 70 سالوں سے اسرائیلی مظالم پر مسلم ممالک اور اقوام متحدہ کی خاموشی، چشم پوشی، مصلحت کوشی ظالمانہ و مجرمانہ فعل ہے، مسلم حکمراں فاتحین بیت المقدس سیدنا فاروق اعظم اور صلاح الدین ایوبی کی تاریخ کو زندہ کرکے ان کے افکار و مشن کی حقیقی پاسداری کریں، قبلہ اول کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے، امریکہ اسرائیل سمیت کسی طاغوتی، استبدادی، استعماری، خونی طاقتوں کو بیت المقدس پر شب خون نہیں مارنے دیں گے، غیور مسلم حکمراں اسرائیل اور اس کے سرپرست دہشت گرد امریکہ سے اپنے ہر قسم کے تعلقات منقطع اور ان کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں۔

اجتماعات سے خطاب کرنے والے 313 علماء مشائخ میں شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد نعیم، مولانا جعفرالحسن تھانوی، علامہ مرزا یوسف حسین، پروفیسر حافظ محمد سلفی، علامہ سید اظہر علی ہمدانی، مولانا عبدالکریم عابد، علامہ عبداللہ غازی، مولانا نصیر الدین سواتی، مولانا محمد امین انصاری، علامہ عبدالخالق فریدی، مولانا مفتی محمد بخاری، خواجہ احمد الرحمن یار خان، مولانا عبدالستار توحیدی، علامہ سید عقیل انجم، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، شیخ الحدیث مولانا احسن سلفی، شیخ الحدیث مولانا محمد فاروق قصوری سلفی، مفتی عبداللہ مدنی، مولانا سلیم اللہ ترکی، علامہ علی کرار نقوی، مفتی ساجد یار خان،علامہ روشن دین الرشیدی، علامہ وحید نعیمی نورانی، علامہ شاہدین اشرفی، مفتی وجیہہ الدین، مفتی اکبر شاہ، مفتی شبیر احمد، مفتی اسدالحق چترالی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ غلام مصطفی رحمانی، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، مفتی عابد، علامہ امیر عبداللہ فاروقی، مولانا علی المرتضیٰ، مولانا حکیم مطیع الرحمن سلفی، علامہ اختر محمدی، علامہ نثار قلندری، علامہ محمد حفیظ اللہ صدیقی، علامہ سید آصف مصطفائی، علامہ غلام محمد سلیم، مفتی نبیل، مولانا نبیل، مولانا یونس قادری، مفتی یوسف اللہ داد، علامہ اظہر حسین نقوی، شیخ الحدیث مولانا یوسف قصوری و دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش