QR CodeQR Code

مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے مسلمان متحد ہیں، امامیہ آرگنائزیشن

31 May 2019 23:25

کراچی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ آرگنائزیشن کراچی کے ناظم اعلیٰ حسین عباس نے کہا کہ اقوام عالم، عالمی برادری اور انسان حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ فلسین میں صہیونی اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے ناظم اعلیٰ حسین عباس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آج الحمداللہ پوری دنیا خصوصاً مسلمان قبلہ اول کی آزادی کیلئے متحد اور متفق ہیں، جبکہ عالم اسلام میں اس دن کو بھرپور طریقے سے منایا گیا، کیونکہ فلسطین میں بسنے والے مسلمان طویل عرصے سے صیہونی مظالم کا شکار ہیں اور بڑے پیمانے پر قتل و غارت گیری کی وجہ سے وہ نقل مکانی پر مجبور ہیں اور اس کرب کے عالم میں ان کی حمایت نہ کرنا ٹھیک نہیں۔ کراچی میں منعقدہ یوم القدس کے اجتماع سے خطاب کے دوران حسین عباس نے مزید کہا کہ اقوام عالم، عالمی برادری اور انسان حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ فلسین میں صہیونی اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیں اور انبیاء کی سرزمین قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل سے آزاد کروایا جائے، تاکہ مسلمانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو اور فلسطینی مسلمان بھی چین و سکون اور آزادی کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں۔


خبر کا کوڈ: 797315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797315/مقبوضہ-بیت-المقدس-کی-آزادی-کیلئے-مسلمان-متحد-ہیں-امامیہ-ا-رگنائزیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org