QR CodeQR Code

اگر فلسطین محفوظ نہیں تو مسلم حکمران بھی یہود و نصاریٰ سے نہیں بچ سکیں گے، ثروت اعجاز قادری

1 Jun 2019 02:06

علاقائی معززین سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ دین اسلام اور مسلم اُمہ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کسی صورت قبول نہیں کریں گے، مسلم حکمران بیت المقدس میں جاری ظلم کے خلاف مشترکہ آواز اٹھائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ القدس کا تحفظ امن اور انسانیت کا تحفظ ہے، پرامن نہتے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی و امریکی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، انسانیت کے علمبردار کے دعویدار ہی انسانیت کے دشمن ہیں، امریکہ اور اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، امریکہ اور اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر مظالم بنداور مسلم نسل کشی کا سلسلہ نہیں روکا تو مذاہب کے درمیان جنگ کو کوئی روک نہیں سکے گا، دین اسلام اور مسلم اُمہ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کسی صورت قبول نہیں کریں گے، مسلم حکمران بیت المقدس میں جاری ظلم کے خلاف مشترکہ آواز اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقائی معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اُمت مسلمہ کی غیرت وحمیت کو چیلنج ہے، اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک اور سوالیہ نشان ہے۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اسرئیلی فوج کے ظلم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی بے حسی کی انتہا ہے، اگر آج فلسطین محفوظ نہیں تو پھر مسلم حکمران سن لیں وہ بھی یہود و نصاریٰ سے نہیں بچ سکیں گے، قرآن پاک کا فیصلہ ہے یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے، مسلم حکمران یہود و نصاریٰ کی سازشوں اور مسلسل کشی کو روکنے اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں، مسلم حکمران ترقی کی طرز پر چلیں تو امریکہ اور اسرائیل میں جرأت نہیں ہوگی کہ وہ اپنا تسلط قائم رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی فلسطین کے موجودہ حالات کی روشنی میں اسرائیل اور امریکہ کو القدس پر قبضہ یا سفارت خانہ بنانے سے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اور واضع اعلانیہ جاری کرے، اقوام متحدہ کی خاموشی سے لگتا ہے کہ یہ عالمی ادارہ نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کی لونڈی بن گیا ہے، مسلم اُمہ کو بیدار ہونا ہوگا ورنہ یہود و نصاری مسلم نسل کشی کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 797338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797338/اگر-فلسطین-محفوظ-نہیں-مسلم-حکمران-بھی-یہود-نصاری-سے-بچ-سکیں-گے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org