0
Sunday 19 Jun 2011 11:19

پاک امریکا تعلقات میں کچھ چیلنجز درپیش ہیں لیکن تعلقات خراب ہونے کی باتیں انتہائی مبالغہ آمیز ہیں، حسین حقانی

پاک امریکا تعلقات میں کچھ چیلنجز درپیش ہیں لیکن تعلقات خراب ہونے کی باتیں انتہائی مبالغہ آمیز ہیں، حسین حقانی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اتنے خراب نہیں جتنا ذرائع ابلاغ میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، اسامہ نیٹ ورک کی نشاندہی کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ امریکی ٹیلی وژن کے مطابق حسین حقانی نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں کچھ چیلنجز درپیش ہیں لیکن تعلقات خراب ہونے کی باتیں انتہائی مبالغہ آمیز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکی ارکان کانگریس کے ساتھ ملاقاتوں میں ان سے پوچھا گیا کہ آخر پاکستان ان لوگوں کو کیوں نہیں پکڑتا جنہوں نے ایبٹ آباد میں ایک کمپاؤنڈ کے اندر رہنے میں اسامہ بن لادن کی مدد کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر یہ الزام بھی لگایا جاتا ہے کہ اس نے اسامہ کے خلاف آپریشن میں مدد فراہم کرنے والوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بیرونی ایجنسیوں سے تعاون کرنے والے کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن وہ ایسا ہی ہے جیسے امریکا نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے جوناتھن پالارڈ کو گرفتار کیا ہے۔ حسین حقانی نے کہا کہ اتحادی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ انٹیلی جنس شیئر کرتے ہیں جاسوسی نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے اور منفی طرز عمل سے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔
خبر کا کوڈ : 79734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش