QR CodeQR Code

لاہور، اتحاد امت کا عملی مظاہرہ، تمام مسالک کے علماء کی مشترکہ نماز جمعہ

1 Jun 2019 09:56

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اتحاد امت وقت کا اہم تقاضا ہے، فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے علماء و مذہبی راہنماؤں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ہمارا مشن پاکستان سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہے، جامعہ مسجد فاطمہ میں اتحاد کا عملی مظاہرہ ہمارے لئے ایک نمونہ ہے، فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے علماء میں آگاہی پیدا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد فاطمۃ الزھرا گلبرگ میں جمعتہ الوداع کے موقع پر اتحاد امت کا عملی مظاہرہ، تمام مسالک کے جید علماء و مشائخ نے اکھٹے باجماعت نماز ادا کی۔ جامع مسجد فاطمۃ الزھرا گلبرگ لاہور میں جمعتہ الوداع میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، سربراہ کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، معروف شیعہ عالم دین حافظ کاظم رضا نقوی، مفتی سید عاشق حسین شاہ، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، ڈاکٹر عبدالغفار رندھاوا، علامہ ممتاز اعوان، مولانا شعیب اختر رضوی سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ اتحاد امت وقت کا اہم تقاضا ہے، فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے علماء و مذہبی راہنماؤں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ہمارا مشن پاکستان سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہے، جامعہ مسجد فاطمہ میں اتحاد کا عملی مظاہرہ ہمارے لئے ایک نمونہ ہے، فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے علماء میں آگاہی پیدا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 797355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797355/لاہور-اتحاد-امت-کا-عملی-مظاہرہ-تمام-مسالک-کے-علماء-کی-مشترکہ-نماز-جمعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org