QR CodeQR Code

پاکستان ہمارا وکیل ہے، اس کی بقا کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا، راجہ فاروق

1 Jun 2019 09:56

امریکہ سے آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آواز کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کے لئے نئی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آواز کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کے لئے نئی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا، پاکستان ہمارا مضبوط وکیل ہے اس کی سلامتی و بقا کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے اصل اور بنیادی فریق ہیں جن کی بات کو دنیا زیادہ توجہ سے سنتی ہے، اس لئے کشمیر کی سیاسی اور حریت قیادت کو یکجا اور منظم ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری امریکن کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید غلام نبی فائی کی قیادت میں امریکہ سے آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں سابق ممبر کشمیر کونسل سردار سوار خان، یوسف بچ مرحوم کے بھانجے اختر بچ اور دیگر بھی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 797356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797356/پاکستان-ہمارا-وکیل-ہے-اس-کی-بقا-کیلئے-کردار-ادا-کرنا-ہو-گا-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org