0
Saturday 1 Jun 2019 11:41

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرتے ہوئے سی ٹی ڈی اہلکار کو قتل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول آصف رزمک میں انٹیلی جنس ڈیوٹی پر مامور تھا، وہ چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان نے اس پر گولیاں برسا دیں، جس سے سی ٹی ڈی کا اہلکار آصف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر پولیس کے سرچ آپریشن جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش