QR CodeQR Code

ہندوستان پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں خود تنہا ہو چکا ہے، سردار عتیق

1 Jun 2019 12:21

افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم سی کی رہنما کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خوفناک تباہی کی دہلیز پر کھڑا ہے، عالمی برادری دیرینہ تنازع حل کرانے کے لئے کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تمام متنازعہ امور کا جائزہ لینا ہو گا۔ ہندوستان پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں خود تنہا ہو چکا ہے۔ جنوبی ایشیا مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خوفناک تباہی کی دہلیز پر کھڑا ہے، عالمی برادری دیرینہ تنازع حل کرانے کے لئے کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دس روزہ دورہ سعودی عرب کے اختتام پر مسلم کانفرنس سعودی عرب کے عہدیداروں کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنوبی ایشیائی خطے میں امن اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دو ایٹمی ممالک کے درمیان تنازعہ کشمیر کو حل کرائے۔


خبر کا کوڈ: 797380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797380/ہندوستان-پاکستان-کو-تنہا-کرنے-کی-کوشش-میں-خود-ہو-چکا-ہے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org