QR CodeQR Code

رواں سال حکومتی ریونیو میں ایک پیسے کا اضافہ نہیں ہوا، شاہد خاقان عباسی

1 Jun 2019 15:43

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں روپے کی قدر میں اتنی کمی نہیں ہوئی جتنی موجودہ حکومت میں ہوئی ہے۔ موجودہ دورہ حکومت میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں کم ہوئیں لیکن پاکستان میں مسلسل بڑھائی جا رہی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں روپے کی قدر میں اتنی کمی نہیں ہوئی جتنی موجودہ حکومت میں ہوئی ہے۔ موجودہ دورہ حکومت میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح دگنی ہو کر 7 اعشاریہ 5 فیصد ہو چکی ہے جبکہ اس سال حکومت کے ریونیو میں ایک پیسہ کا بھی اضافہ نہیں ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 797397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797397/رواں-سال-حکومتی-ریونیو-میں-ایک-پیسے-کا-اضافہ-نہیں-ہوا-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org