0
Saturday 1 Jun 2019 17:37

نریندر مودی واضح منڈیٹ کیساتھ تنازعہ کشمیر حل کرنے میں پہل کریں، میرواعظ عمر

نریندر مودی واضح منڈیٹ کیساتھ تنازعہ کشمیر حل کرنے میں پہل کریں، میرواعظ عمر
اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر کو دائمی طور پر حل کرنے کے لئے بھارتی وزیراعظم نریند مودی کو فراہم شدہ مضبوظ منڈیٹ کو ایک موقعہ قرار دیتے ہوئے میرواعظ عمرفاروق نے اس بات کی تجویز دی ہے کہ نئی دہلی اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ کے چھوڑے ہوئے راستے کا تعاقب کرے۔ انہوں نے نریندر مودی کو اپنے پاکستانی ہم منصب کی پیشکش کا مثبت جواب دینے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے حریت کسی بھی سنجیدہ کوشش کے لئے تیار ہے۔ جامع مسجد سرینگر میں عوامی اجتماع سے خطاب میں میرواعظ عمر نے کہا کہ بی جے پی کو بھارتی عوام نے مضبوط منڈیٹ دیا ہے اور وزیر اعظم کو مسئلہ کشمیر حل کرکے اس منڈیٹ کا فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں نریندر مودی کی سربراہی والی نئی حکومت کو اس ’’عمل‘‘ کی پہل کو بحال کرنا چاہیئے، جو سابق وزراء اعظم ہند اٹل بہاری واجپائی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کی تھی۔ میرواعظ عمر فاروق نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی برصغیر کے امن کی ضمانت کی کنجی ہے، جبکہ یہ تنازعہ ہر گزرتے دن خطرناک شکل اختیار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اپروچ اور پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی، کیونکہ طاقت اور تشدد کے بل پر کشمیریوں کو زیر نہیں کیا جاسکتا۔ حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھارت کے وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور کئے اور ہم نے کوشش کی کہ مسئلہ کے حل کی جانب کوئی مثبت قدم اٹھے۔
خبر کا کوڈ : 797401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش