0
Saturday 1 Jun 2019 16:46

پی ایس ڈی پی میں بلتستان کو نظرانداز کرنے پر شیخ جعفری کا احتجاج، اراکین اسمبلی کا امتحان

پی ایس ڈی پی میں بلتستان کو نظرانداز کرنے پر شیخ جعفری کا احتجاج، اراکین اسمبلی کا امتحان
اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ و جماعت جامع مسجد اسکردو و نامور عالم دین علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے 64 ارب میں سے بلتستان کو صرف 7 ارب روپے دینا صوبائی حکومت کے سربراہ کی تنگ نظری کا ثبوت ہے۔ بلتستان سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی احتجاج کریں اور خاموش نہ رہیں۔ صوبائی حکومت کا طرز عمل ناقابل برداشت ہے، زیادتی کا آزالہ نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر آئیں گے پھر ہم ذمہ دار نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تعصبات اور لسانی تعصبات کی دین اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہم تعصبات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور جو لوگ تعصبات کو ہوا دے رہے ہیں ہم ان کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ اسکردو میں بجلی کا بحران ہے۔ شغرتھنگ پاور پراجیکٹ پچھلے کئی سال سے التوا کا شکار ہے اس اہم قومی منصوبے کیلئے پی ایس ڈی پی میں رقم مختص کرنی چاہیے تھی، شتونگ نالے کیلئے فنڈز رکھے جانے چاہئے تھے مگر ان دونوں منصوبوں کیلئے کوئی فنڈ نہیں رکھا گیا۔ اسکردو میں سیوریج کا کوئی انتظام نہیں ہے، اس منصوبے کیلئے بھی کوئی رقم نہیں رکھی گئی۔ اس سے ثابت ہوگیا کہ ترقیاتی فنڈز مخصوص نظریے کے تحت تقسیم کئے جارہے ہیں۔ منظم سازش کے بلتستان کو ترقیاتی میدان میں پیچھے دھکیل دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو ہسپتال کیلئے بلتستان سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور کونسل نے اپنی اپنی اے ڈی پی سے فنڈز فراہم کئے ہیں جس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اب ہمیں دوسروں پر تکیہ کرنے کی بجائے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ دوسروں کی حالت تو دیکھ لی پی ایس ڈی پی میں بلتستان کو مکمل طور پر انداز کیا گیا، جس کی وجہ سے بلتستان کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اب ہمیں متحد ہوکر آواز بلند کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 797417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش