0
Saturday 1 Jun 2019 19:25

بنوں میں پولیو وائرس بے قابو، ایک اور بچہ عمر بھر کیلئے معذوری کا شکار

بنوں میں پولیو وائرس بے قابو، ایک اور بچہ عمر بھر کیلئے معذوری کا شکار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا مرض وبائی صورتحال اختیار کرگیا ہے جس کی وجہ سے ایک اور بچہ ہمیشہ کیلئے معذور ہوگیا ہے۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء کے مطابق پولیو مخالف پروپیگنڈا سے بنوں میں ایک بچہ عمر بھر کیلئے معذوری کا شکار ہوگیا ہے۔ بابر بن عطاء کے مطابق بنوں سے پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے جو لمحہ فکریہ ہے، بنوں ڈویژن پولیوو وائرس کے حوالے سے خوف و ڈر کی جگہ بن گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنوں میں پولیو نے وباء کی صورت اختیار کرلی ہے اس لئے والدین کو چاہیئے کہ اپنے بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلائیں اور انہیں معذوری سے بچائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور بعد از عید ہماری بھی کوشش ہوگی کہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یاد رے کہ دو روز قبل بھی بنوں میں ایک 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ یہ بھی واضح رہے کہ بنوں میں اسوقت پولیو کیسز کی تعداد 7 جبکہ خیبر پختونخوا میں 15 تک پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 797440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش