0
Saturday 1 Jun 2019 20:16

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کو عوام مسترد کرتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کو عوام مسترد کرتے ہیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کو عوام مسترد کرتے ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند پیسے اضافے پر واویلا کرنے والوں کو اب نجانے کیوں سانپ سونگھ گیا ہے، وہ اس ظالمانہ اضافے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے، اس ظالمانہ اضافے سے عوام کی عید کی خوشیاں مانند پڑ جائیں گی، حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو عید کا تحفہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی سرکار بتائے کہ وہ عوام سے کونسا بدلہ لے رہی ہے؟ پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے، ثابت ہوگیا کہ نااہل حکمران مہنگائی قابو کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی عبادات میں خلل ڈالنے کے بھی مترادف ہے، یہ عوام دشمن حکومت ہے جسے بہت جلد عوام کا غیض و غضب بہا لے جائے گا، وزیراعظم صاحب اپنا کوئی ایک وعدہ تو وفا کردیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کونسی تبدیلی ہے؟ کچھ تو خدا کا خوف کریں خان صاحب۔
خبر کا کوڈ : 797448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش