0
Saturday 1 Jun 2019 21:40

محسن داوڑ دہشت گردوں کی زبان بول رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

محسن داوڑ دہشت گردوں کی زبان بول رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات بڑھا کر عوام کو عید کا تحفہ دیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید منائی جائے گی۔ وزیراعظم فواد چودھری کو مذہبی معاملات میں مداخلت سے روکیں۔ حکومت قمری کیلنڈر کی شرعی حیثیت پر علماء سے مشاورت کرے۔ نئی حکومت عوام پر مہنگائی کا بم گرانے سے باز آ جائے وگرنہ کوئی سانحہ جنم لے گا۔ عالمی سازش کے تحت قبائلیوں کو پاکستان اور پاک فوج کیخلاف اکسایا جا رہا ہے۔ ریاست کی رٹ کا احترام ہر پاکستان پر لازم ہے۔ محسن داوڑ دہشت گردوں کی زبان بول رہا ہے۔ فوج پر حملہ کرنیوالے کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ درست نہیں۔ فوج کے خلاف بدزبانی کرنے والوں کو پکڑنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میثاق جمہوریت طے کرنے کیلئے مل بیٹھے۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن وزیرستان کے معاملے میں جلتی پر تیل ڈالنے کی بجائے مصالحانہ اور مزاکراتی کردار ادا کرے۔ وزیرستان میں خاص ایجنڈے کے تحت محسود تحفظ موومنٹ کو پختون تحفظ موومنٹ میں بدلا گیا۔ چئرمین نیب اخلاقی کرپشن کا مرتکب ہوا ہے اس لئے محتسب کے منصب کے اہل نہیں رہا۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان پر پولیس گردی قابل مذمت ہے۔ حکومت احتجاج کے جمہوری حق کا احترام کرے۔

 
خبر کا کوڈ : 797464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش