QR CodeQR Code

نااہل حکمران جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، ثروت اعجاز قادری

1 Jun 2019 22:23

اہلسنت رضاکاران سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ جمہوریت میں جمہور پر ظلم افسوسناک ہے، حکمرانوں کے اقدامات سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ملک ہی آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے نااہل حکمران جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، جمہوریت میں جمہور پر ظلم افسوسناک ہے، حکمرانوں کے اقدامات سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ملک ہی آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اہلسنت خدمت فاﺅنڈیشن کے رضاکاران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومتی وزیروں و مشیروں کی بارات جمع کی جا رہی ہے اور کارکردگی بس اعلانات کی حد تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس لسٹیں صرف رمضان میں نظر آتی ہیں، منڈیوں سے گراں فروشی کا آغاز ہوتا ہے، اس پر چیک اینڈ بیلنس نظر نہیں آتا، جس کا اثر ریٹیل پر پڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی اس مہنگائی کے طوفان سے شش و پنج کا شکار ہے۔


خبر کا کوڈ: 797474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797474/نااہل-حکمران-جمہوریت-کیلئے-سب-سے-بڑا-خطرہ-ہیں-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org