0
Saturday 1 Jun 2019 22:30

زرتاج گل کی بہن کو قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا

زرتاج گل کی بہن کو قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کو قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔ زرتاج گل وزیر کی بہن شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین میں گریڈ 18 کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں تاہم کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر کو ایک ہی جھٹکے میں انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر کی بہن کو ڈائریکٹر نیکٹا بنائے جانے کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شبنم گل نے دہشت گردی اور فاٹا پر پی ایچ ڈی کر رکھا ہے اور انہیں انٹرویوز کے بعد منتخب کیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان نیکٹا کا کہنا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر گریڈ17 سے گریڈ 19 تک تعیناتی کیلئے وفاقی و صوبائی محکموں سے 12 درخواستیں ملیں۔

ترجمان کے مطابق تین رکنی کمیٹی نے انٹرویو کیے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کیلئے موزوں امیدوار شارٹ لسٹ کیے۔ ترجمان کے مطابق کمیٹی نے 12 میں سے 6 امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کی اور ان کے کیسز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجے۔ ترجمان نیکٹا نے بتایا کہ شبنم گل منتخب کیے گئے امیدواروں میں سے ایک ہیں، کمیٹی نے میرٹ پران کی تعیناتی کی سفارش کی، شبنم گل گریڈ 19 میں پہلے ہی سے کام کررہی تھیں اس لیے ان کی تقرری بطور ڈائریکٹر خالصتاً میرٹ پر ہوئی۔ ترجمان کے مطابق شبنم گل پی ایچ ڈی اسکالر ہیں اور انسداد دہشت گردی پر کئی مقالے لکھ چکی ہیں، شبنم گل کو نیکٹا کے ریسرچ ونگ کیلئے مناسب اور متعلقہ پایا گیا، نیکٹا نے شبنم گل کی خدمات لینے کیلئے 100 فیصد میرٹ اور مروجہ طریقہ کار کو اختیار کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 797475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش