0
Saturday 1 Jun 2019 22:49

بلاول بھٹو انسانی حقوق کے بلوں کی منظوری میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، شیریں مزاری

بلاول بھٹو انسانی حقوق کے بلوں کی منظوری میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق کے لیے قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں 2 بل التوا کا شکار ہیں، جب کہ بلاول بھٹو اس قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پی پی انسانی حقوق کے سلسلے میں قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بننے لگی ہے، معذوروں سے متعلق بل ایک ماہ سے زائد عرصے سے زیر التوا ہے، زینب الرٹ بل کمیٹی میں موجود ہے لیکن چیئرمین کمیٹی کو پرواہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق اور بچوں کے معاملے پر سیاست کرنا افسوس ناک ہے، بلاول بھٹو بلوں کی منظوری میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بل منظوری کی بجائے پی پی رکن کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی بنا دی گئی ہے، ذیلی کمیٹی کی سربراہ نے بل میں زینب کا نام ہونے پر اعتراض اٹھایا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی توبے نظیر کا نام ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چاہے کوئی بھی ہو بل کو روک نہیں سکتا، انتظار کر لیا، اب عید کے بعد دونوں بل اسمبلی میں لائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 797476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش