0
Sunday 19 Jun 2011 11:59

پاکستانی حکام سی آئی اے کی سرگرمیوں سے آگاہ تھے، لیکن اسامہ سے متعلق آپریشن کے بارے میں بالکل اندزہ نہیں تھا، عرب سفارتکار

پاکستانی حکام سی آئی اے کی سرگرمیوں سے آگاہ تھے، لیکن اسامہ سے متعلق آپریشن کے بارے میں بالکل اندزہ نہیں تھا، عرب سفارتکار
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں سی آئی اے کی کارروائی سے پہلے پاکستانی حکام شہر میں امریکی انٹیلی جنس کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے آگاہ تھے، تاہم انھیں یہ علم نہیں تھا کہ امریکا اسامہ کے خلاف کارروائی کرنیوالا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ایک عرب سفارتکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن سے کئی ہفتے قبل پاکستان کو علم تھا کہ ملک میں امریکی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور یہ بھی کہ امریکا کیا کر رہا ہے، تاہم پاکستان کو اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ امریکی آپریشن اسامہ بن لادن کے متعلق ہو گا۔ ایک پاکستانی اہلکار نے امریکا کی جانب سے انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے بارے میں اس عرب سفارتکار سے رابطہ بھی کیا تھا۔ امریکی ٹیلی وژن کے مطابق عرب سفارتکار نے کہا کہ اسے اس بات کا پورا یقین ہے کہ پاکستانی حکام کو یہ نہیں معلوم تھا کہ اسامہ بن لادن کہاں تھا۔
خبر کا کوڈ : 79749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش