QR CodeQR Code

عالمی بینک اور اے ڈی بی سے 2 سے 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، عبدالحفیظ شیخ

2 Jun 2019 00:34

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو معاشی مسائل سے نجات دلانے کیلئے حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جانا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 2 سے 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک کو معاشی مسائل سے نجات دلانے کیلئے حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جانا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، آہستہ آہستہ ہم معاشی استحکام کی جانب آرہے ہیں، ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے طویل مدتی پالیساں بنائی جارہی ہیں، تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالات اچھے نہیں تھے۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بعد عالمی اور ایشین ڈویلپمنٹ بینکوں سے 2 سے 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے اور ان سے بھی کم شرح سود پر قرض ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 797491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797491/عالمی-بینک-اور-اے-ڈی-بی-سے-2-3-ارب-ڈالر-ملنے-کی-توقع-ہے-عبدالحفیظ-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org