0
Sunday 2 Jun 2019 00:38

ججز کیخلاف ریفرنس میں فروغ نسیم کے ملوث ہونے کی تردید

ججز کیخلاف ریفرنس میں فروغ نسیم کے ملوث ہونے کی تردید
اسلام ٹائمز۔ وزارت قانون نے ججز کیخلاف ریفرنس میں وزیر قانون فروغ نسیم کے کردار اور ریفرنس میں ترمیم کی تردید کردی۔ ترجمان وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فروغ نسیم کو ریفرنس بھجوانے کا ماسٹر مائنڈ قرار دینا درست نہیں، ججز کے خلاف شکایت ایف بی آر اور ایسٹ ریکوری یونٹ نے کی تھی، وزارت قانون کے پاس ججز کے اثاثوں کا جائزہ لینے کا کوئی طریقہ نہیں اور وہ موصول ہونے والی شکایات پر کام کرنے کی پابند ہے۔ وزارت قانون نے ججز کیخلاف صدارتی ریفرنس میں ترمیم کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور ریفرنس کو سخت زبان میں کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 797492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش