0
Sunday 2 Jun 2019 11:45

مسئلہ کشمیر کے حل کو طول دینا پورے دنیا کیلئے خطرہ بنا رہیگا، بشیر احمد قریشی

مسئلہ کشمیر کے حل کو طول دینا پورے دنیا کیلئے خطرہ بنا رہیگا، بشیر احمد قریشی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی ہدایت پر تنظیم کے رہنما بشیر احمد قریشی نے بیت المکرم بارہمولہ میں ماہ رمضان کی فضیلت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ملت اسلامیہ کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس اور یوم کشمیر کے طور منایا ہے کیونکہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں تاریخ کے دیرینہ حل طلب مسائل کی حیثیت سے موجود ہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ سے اپیل کی کہ اس ادارے کی یہ منصبی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان دیرینہ تنازعات کا حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اگر ان مسائل کو حل کرنے میں مزید تاخیر کی گئی تو یہ نہ صرف جموں کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لئے ہی نہیں، بلکہ پورے عالم کیلئے بھی خطرہ بنا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 797534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش