QR CodeQR Code

انجمن امامیہ جموں کی جانب سے کربلا کمپلکس میں افطار پارٹی کا اہتمام

2 Jun 2019 11:45

اپنے خطاب میں انجمن امامیہ کے صدر امانت شاہ نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں اپنی روح کو صاف و پاک رکھنے کا ایک موقعہ فراہم کرتا ہے اور افطار پارٹی سماج میں بھائی چارہ قائم رکھنے کی جانب ایک پہل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ جموں کی جانب سے یہاں کربلا کمپلیکس وزارت روڈ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ افطار پارٹی میں معزز شہریوں، متعدد بازار ایسوسی ایشنوں کے ایگزیکٹو ممبران، سماجی کارکنوں، پولیس اہلکاروں اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس افطار پارٹی کا اہتمام ہر سال کیا جاتا ہے، جس کا مقصد سماج میں رواداری اور بھائی چارے کا پیغام پہنچانا ہوتا ہے۔ انجمن امامیہ کے سیکرٹری پروفیسر شجاعت خان نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا  اور کہا کہ ہمیں ان کی شرکت کرنے سے کافی مسرت ہوئی ہے۔

پروفیسر شجاعت خان نے کہا کہ ہمیں ملک خصوصاً کشمیر کی بھلائی کے لئے دعا کرنی چاہیئے۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انجمن امامیہ کے صدر امانت شاہ نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں اپنی روح کو صاف و پاک رکھنے کا ایک موقعہ فراہم کرتا ہے اور افطار پارٹی سماج میں بھائی چارہ قائم رکھنے کی جانب ایک پہل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجمن کشمیر کی خوشحالی اور رواداری برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن قدم اُٹھائے گی۔ انہوں نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا بھی ہر وقت تعاون دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 797535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797535/انجمن-امامیہ-جموں-کی-جانب-سے-کربلا-کمپلکس-میں-افطار-پارٹی-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org