0
Sunday 2 Jun 2019 11:15

مردان میں فالج زدہ معمر قیدی کی میت کو ہتھکڑیاں، تصویر وائرل

مردان میں فالج زدہ معمر قیدی کی میت کو ہتھکڑیاں، تصویر وائرل
اسلام ٹائمز۔ مردان جیل میں 70 سالہ فالج زدہ قیدی کی ہتھکڑیاں لگی میت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے حکومت سے نوٹس لیتے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مردان جیل میں سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ سے عمر قید کی سزا کاٹنے والے 70 سالہ قیدی قجیر زادہ کی ہتھکڑیاں لگی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے فرار ہونے سے روکنے کیلئے ہتھکڑیاں اس کے پیروں میں لگادی گئی ہیں، تصویر پر لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ مردان جیل کے سپرنٹنڈنٹ فضل حمید کے مطابق عمر قید کاٹنے والے قیدی کی موت طبعی تھی، قیدی گذشتہ ایک سال سے مردان جیل کے ہسپتال میں زیر علاج تھا اور حالت بگڑنے پر اسے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جاتا رہا ہے، دو روز قبل بھی قیدی قجیر زادہ کی حالت بگڑی، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن معلوم نہیں کس نے بزرگ قیدی کے پاؤں میں ہتھکڑیاں لگادیں۔
Mardan qaidi 2
ذرائع کے مطابق قیدی قجیر زادہ کو سال 2017ء میں مردان جیل میں فالج ہوا تھا جس سے اس کا بدن مکمل طور پر مفلوج ہوگیا تھا لیکن 70 سالہ بزرگ کی ہسپتال میں سخت بیماری کی حالت میں لگی ہتھکڑیوں سے انسانیت بھی شرمندہ ہوگئی، سخت بیماری کی حالت میں عمر رسیدہ قیدی کا بھاگنا تو دور کی بات فالج کے باعث چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا لیکن پھر بھی 70 سالہ بزرگ کو موت کے وقت بھی ہتھکڑیوں میں رکھا گیا۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق بزرگ قیدی کو ہتھکڑیاں ہم نے نہیں ہسپتال میں موجود پولیس نے لگائیں۔ دوسری جانب مردان میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان کے مطابق قیدی کی موت ہسپتال میں نہیں ہوئی بلکہ ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کی گئی جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 797537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش