QR CodeQR Code

بلاول بھٹو پہلے فیصلہ کریں کہ وہ کہاں کھڑے ہیں، شوکت یوسفزئی

2 Jun 2019 12:46

وزیراطلاعات کے پی نے کہا کہ قبائلی عوام کی نمائندہ خیبر پختونخوا اسمبلی اور فیڈرل حکومت ہے، ایک شخص کی سوچ کو اکثریت پر مسلط نہیں کیا جاسکتا، شہیدوں کے خون پر سیاست قابل مذمت ہے، فوج کے جوانوں اور معصوم لوگوں کے خون کا حساب محسن داوڑ اور علی وزیر سے لیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پہلے فیصلہ کریں کہ وہ کہاں کھڑے ہیں، بلاول بھٹو محسن داوڑ اور علی وزیر کی آرمی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کریں، شہیدوں کے خون پر سیاست قابل مذمت ہے۔ وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو محسن داوڑ اور علی وزیر کی آرمی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کریں، بلاول آگے بڑھیں اور محسن داوڑ اور علی وزیر کو سزا دلانے کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہیدوں کے خون پر سیاست قابل مذمت ہے، فوج کے جوانوں اور معصوم لوگوں کے خون کا حساب محسن داوڑ اور علی وزیر سے لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی عوام کی نمائندہ خیبر پختونخوا اسمبلی اور فیڈرل حکومت ہے، ایک شخص کی سوچ کو اکثریت پر مسلط نہیں کیا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 797547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797547/بلاول-بھٹو-پہلے-فیصلہ-کریں-کہ-وہ-کہاں-کھڑے-ہیں-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org