0
Thursday 9 Apr 2020 23:05

غذر، کرونا وائرس کے متاثرین کی مدد نہ کرنے والی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

غذر، کرونا وائرس کے متاثرین کی مدد نہ کرنے والی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی مدد نہ کرنے والی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے تمام این جی اوز کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے اور غیر فعال این جی اوز کی لسٹ تیار کی جا رہی ہے۔ پونیال کے اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمن نے 60 سے زائد رجسٹرڈ این جی اوز کو ایک مراسلے کے ذریعے موجود صورتحال میں ان کی سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر آگاہ کریں کہ اب تک عوام کیلئے کیا کیا ہے اور آئندہ کی کیا پلاننگ ہے۔ کرونا وائرس سے پیدا صورتحال میں عوام کی مدد نہ کرنے والی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 797561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش