0
Sunday 2 Jun 2019 17:47

ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کیجانب سے افطار پارٹی، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کیجانب سے افطار پارٹی، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری علامہ اقتدار حسین نقوی، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ، پاکستان علماء کونسل کے سرپرست علامہ عبدالحق مجاہد، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما یاسر ارشاد نے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لئے تمام مکاتب فکر پاکستان دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے متحد ہیں، پاکستان ہمارا وطن ہے اور ہم سب نے مل کر اس کی حفاظت کرنی ہے، پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ہمیں فخر ہے کہ پاک فوج، پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے جس طرح جرات و بہادری کے ساتھ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کی طرف سے بین المسالک ہم آہنگی اور ملی رواداری کے فروغ کیلئے افطار پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی کریم بخش، ایس پی سٹی احمد نواز شاہ، علامہ انوار الحق مجاہد، قاری محمد افضل، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، سید طالب حسین پرواز، انجینئر مہر سخاوت علی، سلیم عباس صدیقی، چوہدری الیاس، قمر عباس زیدی، ندیم کاظمی، مرزا وجاہت کے علاوہ مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی، تجارتی شخصیات کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے نے بڑی تعداد میں شرکت کی، رہنمائوں نے مزید کہا کہ ملتان اولیاء اللہ کی دھرتی ہے اور اولیاء اللہ کے شہر سے ہمیشہ محبت، اخوت، بھائی چارے اور امن کا درس دنیا بھر میں جاتا ہے، اس امن، اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام تاقیامت جاری و ساری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 797577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش