0
Sunday 2 Jun 2019 18:10

تمام بینک کھاتے داروں کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی تفصیل طلب

تمام بینک کھاتے داروں کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی تفصیل طلب
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے تمام کھاتے داروں کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی تفصیل طلب کرلی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق تمام تفصیلات شناختی کارڈ نمبر کے حساب سے فراہم کی جائیں۔ تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30 جون 2019ء تک ود ہولڈنگ کی معلومات جمع کرائیں۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ نمبر سے ملنے والی معلومات سے ٹیکس دائرے میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی 20 مارچ کو اس حوالے سے ملاقات بھی ہوئی تھی، دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کا مقصد ٹیکس دائرے میں اضافے کیلئے اقدامات کرنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 797582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش