0
Sunday 2 Jun 2019 21:06

عمرزئی قتل کیس، ملزمان کی گرفتاری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

عمرزئی قتل کیس، ملزمان کی گرفتاری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) مردان ریجن محمد علی خان نے کہا ہے کہ چارسدہ کے علاقہ عمرزئی میں 3 بھائیوں کو قتل کرنے میں ملوث ملزمان کو سہولت فراہم کرنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ،جبکہ مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں خفیہ اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی آئی جی مردان کا کہنا تھا کہ مرکزی سہولت کار کو ملائشیاء سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جس نے ملزم نادر کو نہ صرف ٹکٹ فراہم کیا بلکہ اُس کے ساتھ ملائشیاء جاکر وہاں اس کےلئے رہائش کا بندوبست بھی کیا۔ ڈی آئی جی مردان ریجن نے مزید بتایا کہ مرکزی سہولت کار سمیت گرفتار 6 ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ کیس کے حوالے سے مختلف سرکاری اداروں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نادرا اور دیگر اداروں کو مراسلے بھیج دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ملزمان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے، نادرا کو شناختی کارڈز بلاک کرنے جبکہ ایک او مراسلہ میں ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کی سفاش کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی مردان محمد علی خان نے کہا کہ لواحقین کو ہر ممکن تحفظ جبکہ انصاف کی فراہمی میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی اور ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 797606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش