QR CodeQR Code

زلمے خلیل زاد کی پاکستانی حکام سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

2 Jun 2019 21:28

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کیے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے پاکستان حکام سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کیے۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری آفتاب کھوکھر نے کی۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید بتایا کہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ مذاکرات میں پاکستان نے وزیراعظم کے وژن کے مطابق امن کے قیام کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تمام فریقین نے طویل تنازع کے سیاسی طریقے سے خاتمے پر زور دیا۔

 


خبر کا کوڈ: 797608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797608/زلمے-خلیل-زاد-کی-پاکستانی-حکام-سے-ملاقات-دو-طرفہ-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org