0
Sunday 2 Jun 2019 21:29

پشتون کارڈ کی سیاست ناقابل قبول ہے، وزیراعلٰی کے پی محمود خان

پشتون کارڈ کی سیاست ناقابل قبول ہے، وزیراعلٰی کے پی محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پشتون کارڈ کی سیاست ناقابل قبول ہے، فوج، اداروں اور قوم کی قربانیوں سے قبائلی علاقوں میں امن آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی کے پی محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصر معصوم پشتون عوام کو مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں، عوام مذموم عزائم رکھنے والے چند عناصر سے محتاط رہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے عوام کی حقیقی نمائندہ ہے، وفاقی اور صوبائی سطح پر پختون فیصلہ سازی میں شامل ہیں، سابق فاٹا سمیت صوبے کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ وزیراعلٰی کے پی نے کہا کہ معصوم عوام کو استعمال کرنے والے جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، 10 ماہ میں قبائلی عوام کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں، قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے این ایف سی ایوارڈ سے 3 فیصد مختص کیا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ لیویز، خاصہ دار فورس کے 28000 اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا، نوجوانوں کو سود سے پاک قرضے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی عزم کا ثبوت ہے کہ وہ ان اضلاع کی ترقی کا وعدہ پورا کرے گی، مفت صحت سہولیات کی فراہمی بھی حکومتی سپورٹ کا واضح ثبوت ہے۔ دوسری جانب وزیراعلٰی کے پی کی زیرِ صدارت ترقیاتی بجت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں قبائلی اضلاع میں میگا پراجیکٹس کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ محمود خان نے کہا کہ اسکیموں کی توسیع نہیں خدمات کی فراہمی پر توجہ مرکوز ہے، جیلوں سے متعلق اسکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، آئندہ بجت میں سیاحت کیلئے ٹورازم زون بنائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 797609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش