QR CodeQR Code

پشاور، قومی ایئرلائن کی پرواز مسافروں کا سامان سعودی عرب میں چھوڑ آئی

2 Jun 2019 21:34

ترجمان پی آئی اے نے مسافروں کو پیش آنیوالی تکلیف پر معذرت کی اور کہا کہ مسافروں کا سامان اگلی دستیاب پرواز سے پاکستان بھیج دیا جائیگا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کے مسافروں کا سامان چھوڑ آنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں اس قسم کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے باکمال لوگ لاجواب سروس  کا ایک اور مظاہرہ سامنے آیا ہے، سعودی عرب سے پشاور آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز مسافروں کا سامان وہیں چھوڑ آئی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 728 کے 40 مسافروں کا سامان ریاض ائیرپورٹ پر رہ گیا جس کے خلاف مسافروں نے باچا خان ائیرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔ ترجمان پی آئی اے نے مسافروں کو پیش آنے والی تکلیف پر معذرت کی اور کہا کہ مسافروں کا سامان اگلی دستیاب پرواز سے پاکستان بھیج دیا جائے گا۔ پی آئی اے کے مسافروں کا سامان چھوڑ آنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں اس قسم کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 797611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797611/پشاور-قومی-ایئرلائن-کی-پرواز-مسافروں-کا-سامان-سعودی-عرب-میں-چھوڑ-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org