0
Sunday 2 Jun 2019 21:40

لبرل اور دین بیزار عناصر اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

لبرل اور دین بیزار عناصر اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ 27 رمضان المبارک کو قائم ہونیوالا ملک تا قیامت سلامت رہے گا۔ پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمن ناکام و نامراد ہوں گے۔ عید کے اجتماعات میں مہنگائی کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں، موجودہ حکومت قوم کیلئے رحمت نہیں زحمت ہے۔ پاکستانی پرچم کی توہین اور پاک فوج کیخلاف دشمن کی زبان بولنے والے ریاست کے باغی اور ملک کے غدار ہیں۔ غداروں کیلئے پروڈکشن آرڈر مانگنا حب الوطنی نہیں۔ عالمی طاقتوں کی پاکستان دشمن سازشوں کے راستے کی واحد رکاوٹ پاک فوج ہے اس لئے بیرونی طاقتیں اپنے تنخواہ دار ایجنٹوں کے ذریعے پاک فوج کو بدنام اور متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے، سیکولر لابی بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ لبرل اور دین بیزار عناصر اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے 27 رمضان المبارک کو جامعہ رضویہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہ ہونا بہت بڑا المیہ ہے، ماضی کی تمام حکومتوں نے نظام مصطفے کے نفاذ کے معاملے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ استحکام وطن کیلئے قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، لسانی، علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ کر کے پاکستانیت کی سوچ اپنانا اور پھیلانا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 797612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب