0
Sunday 2 Jun 2019 21:47

پاراچنار، آج 2017 میں ہونے والے بم دھماکوں کے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی

پاراچنار، آج 2017 میں ہونے والے بم دھماکوں کے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں سال 2017 میں یوم القدس جلوس کے بعد یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں ہونے والے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سال 2017 میں یوم القدس جلوس کے بعد طوری مارکیٹ میں خودکش حملہ کیاگیا، جس میں زخمی ہونے والوں اور شہداء کو امداد دی جارہی تھی کہ دریں اثنا جائے وقوعہ پر دوسرا خودکش دھماکہ بھی کیاگیا، جس کے نتیجے میں 65 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور 250 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان شہدا کی آج دوسری برسی منائی گئی۔ جسمیں جائے وقوعہ پر ایک پررونق تقریب کا انعقاد کیاگیا،جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر شہداء کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ جائے وقوعہ پر شہداء کی تصاویر اویزاں کیے گئے تھے، اور شبیہہ تابوت بھی لگائے گئے تھے۔ نیز شرکاء کیلئے افطاری کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 797615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش