QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کو کیا کرنا چاہیئے اور کیا نہیں، کیا اب سلیکٹڈ لوگ سکھائیں گے، نفیسہ شاہ

2 Jun 2019 22:06

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی ایم کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے، اس حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ضروری نہیں ہے، عوام خود اس ناانصافی کی حکومت کے خلاف میدان میں نکلیں گے اور عوامی طوفان میں یہ حکومت خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کو کیا کرنا چاہیئے اور کیا نہیں، کیا اب سلیکٹڈ لوگ سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عدلیہ کے خلاف مہم جوئی میں عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، کے پی کے میں سول ملٹری تعلقات کی خرابی خطرناک ہے، پی ٹی ایم کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ایم این اے نفیسہ شاہ نے کہا کہ پچاس برسوں سے سیاست میں فعال پاکستان پیپلز پارٹی کو سبق پڑھانے والے خود نااہل ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ غداری کے سرٹیفکیٹ مسائل کا حل نہیں ہوسکتے، مکالمہ ہی مسائل کا حل ہے اور یہی بات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نفیسہ شاہ نے کہا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کا سچ جاننے کے لئے کمیشن کا مطالبہ غیرآئینی نہیں ہے، آرٹیکل 10 کے تحت فیئر ٹرائل کا حق پاکستان کے ہر فرد کو حاصل ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہر ادارے سے ٹکرانے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے جو ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہے، پیپلز پارٹی عدلیہ کے خلاف مہم جوئی میں عدلہ کے ساتھ کھڑی ہے، کے پی کے میں سول ملٹری تعلقات کی خرابی خطرناک ہے، پی ٹی ایم کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے، اس حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ضروری نہیں ہے، عوام خود اس ناانصافی کی حکومت کے خلاف میدان میں نکلیں گے اور عوامی طوفان میں یہ حکومت خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 797617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797617/بلاول-بھٹو-کو-کیا-کرنا-چاہیئے-اور-نہیں-اب-سلیکٹڈ-لوگ-سکھائیں-گے-نفیسہ-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org