QR CodeQR Code

کسی بھی جج کیخلاف کوئی نیا ریفرنس دائر نہیں ہو رہا، ترجمان وزارت قانون

2 Jun 2019 22:39

وزارت قانون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ اخبارات میں چھپنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، من گھڑت خبروں کے ذریعے متنازع صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزارت قانون کا کہنا ہے کہ کسی بھی جج کے خلاف کوئی نیا ریفرنس دائر نہیں ہو رہا ہے۔ ترجمان وزارت قانون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جج کے خلاف کوئی نیا ریفرنس دائر نہیں ہو رہا، کچھ اخبارات میں چھپنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، من گھڑت خبروں کے ذریعے متنازع صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کے خلاف بیرون ملک جائیدادیں رکھنے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 797621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797621/کسی-بھی-جج-کیخلاف-کوئی-نیا-ریفرنس-دائر-نہیں-ہو-رہا-ترجمان-وزارت-قانون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org