0
Sunday 2 Jun 2019 22:52

ہم سمجھتے ہیں کہ گولان ہائیٹس شام کا حصہ ہے، شاہ محمود قریشی

ہم سمجھتے ہیں کہ گولان ہائیٹس شام کا حصہ ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مکہ سمٹ میں اسلامو فوبیا، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی طرف بھی توجہ دلائی، یک زبان ہوکر بات کرینگے تو مغرب ہماری بات پرتوجہ دے گا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں مسلم امہ کے تمام وزرائے خارجہ موجود تھے، اجلاس میں پاکستان نے تین اہم مسائل پر مسلم امہ کی توجہ دلائی۔ وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ توہین آمیز خاکوں سے مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور مقبوضہ کشمیر کے حالات بھی پہلے سے بہت زیادہ پیچیدہ ہوچکے ہیں، او آئی سی میں اسلامو فوبیا پرمتفقہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹس آچکی ہیں، مودی نے نئی کابینہ کا اعلان کردیا دیکھتے ہیں بات کب آگےبڑھتی ہے، پاکستان کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ مذاکرات کا حل میز پر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی میں مسئلہ فلسطین کی طرف بھی توجہ دلائی، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے فلسطین کے مسئلے کا حل ناگزیر ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ گولان ہائیٹس شام کا حصہ ہے، گولان ہائیٹس اور سفارتخانہ تل ابیب سے منتقل کرنے کے معاملے پر تحفظات ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 797624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش