0
Sunday 2 Jun 2019 22:56

حکومت کی کیا ایسی مجبوری ہے کہ عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا، سینیٹر شیری رحمان

حکومت کی کیا ایسی مجبوری ہے کہ عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا، سینیٹر شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیریں رحمان نے کہا ہے حکومت کی کیا ایسی مجبوری ہے کہ عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا، ناکام حکومت نے 9 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات میں 20 فیصد اضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ کیسا خوفناک آئی ایم ایف پروگرام ہے جس کے آنے سے پہلے ہی شراط پر عمل ہونا شروع ہوگیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیری رحمن کا کہنا ہے کہ ایک طرف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں تو دوسری طرف پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، حکومت آئے دن عوام کے مسائل اور محرومیاں بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے عوام کو رمضان کے مہینے میں ریلیف دیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے رمضان کے پہلے دن 12 فیصد جی ایس ٹی لگایا، حکومت کے دس ماہ گزر گئے، ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوا، تین سے چار مرتبہ پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھائیں، ہمارے وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے تو خودکشی کر لوں گا، ہمیں انتظار ہے وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت کب خودکشی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے پہلے گیس اور ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئیں، ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں نے 9 مہینوں میں ریکارڈ مہنگائی کی، یہ سب آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 797625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش