0
Monday 3 Jun 2019 10:20

نیب اپنے احتسابی عمل کو بلاخوف جاری رکھے گا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

نیب اپنے احتسابی عمل کو بلاخوف جاری رکھے گا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب غیرجانبدار ادارہ ہے جو احتساب کے عمل کو بلاخوف و تفریق جاری رکھے گا۔ پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، ہماری توجہ میگاکرپشن کیخلاف ہے، اثر بتدریج نچلے درجے کی کرپشن کو کم کرے گا، تاثر ہے کہ نیب کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو خوف ہے جبکہ بزنس کمیونٹی اور غیرسرکاری حضرات بلاخوف مثبت کام جاری رکھیں۔ چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کے خلاف ہے، نیب کسی طرح ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں تاہم معیشت کی بہتری کے لئے کام کرنے والوں کو نیب سے کوئی شکایت نہیں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 797641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش